کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب ٹرین پر بم حملہ، متعدد افراد زخمی

3 months ago 39

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب 24 مئی 2026 کو ٹرین کو بم حملے سے نشانہ بنایا گیا (فوٹو/ مقامی صحافی)

کوئٹہ میں حکام کے مطابق اتوار کی چمن پھاٹک کے قریب ٹرین پر بم حملہ ہوا ہے جس میں اب تک سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس حکام کے مطابق ایمبولنسز اور سکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔

سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں سات زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔

انہوں نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Read Entire Article
Chatroom