Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملیر نے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی پر مبینہ تشدد اور حبس بے جا کے مقدمے میں مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو بھی طلب کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے، جس میں اس پر کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور مبینہ طور پر حبس بے جا میں رکھنے کا الزام ہے۔
عدالت نے درخواست ضمانت کی مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔