کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کاموں کے باعث حسن اسکوائر برج سے نیپا جانیوالی سڑک بند

2 days ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کراچی ٹریفک پولیس نے ترقیاتی کاموں کے باعث شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی جس کے تحت مین یونیورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر برج سے نیپا جانے والی سڑک 14 نومبر بروز ہفتہ صبح 7 بجے سے ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جیل چورنگی سے نیپا جانے والی گاڑیوں کو مخالف سمت کی سڑک پر ڈبل ٹریک کے ذریعے گزارا جائے گا جو مچھلی کٹ کے سامنے سے ہوتے ہوئے دوبارہ یونیورسٹی روڈ، نیپا کی جانب روانہ ہوگا۔ حسن اسکوائر برج سے یوٹرن لے کر نیپا جانے والے شہریوں کے لیے برج پر یوٹرن بھی بند رہے گا جبکہ ٹریفک کو غریب آباد کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہنمائی یا ہنگامی مدد کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔  
Read Entire Article
Chatroom