کراچی، گھر کے باہر بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے پر 11 سالہ بچہ جاں بحق

1 month ago 12

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں جمعہ گوٹھ قبرستان کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے باعث 11 سالہ بچہ اذان جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق بچے کی لاش ابراہیم حیدری تھانے منتقل کی گئی جہاں قانونی کارروائی کے بعد اسے ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا۔ متوفی بچے کے والد کامران کے مطابق اذان نے گھر کے باہر نصب پول کو چھوا تو اسے کرنٹ لگا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اذان تین بھائیوں اور دو بہنوں میں سب سے بڑا تھا۔ والد کامران نے علاقے میں بجلی کے غیرقانونی کنڈوں کی بھرمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کنڈوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قانونی کارروائی تو چاہتے تھے، لیکن قانون کے اثرات سے بخوبی واقف ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom