کراچی: گلستان جوہر بلاک 15 میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

2 days ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
گلستان جوہر بلاک 15 میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ نوید نے کلاشنکوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی، نوید نے گھر کی بالکونی میں کھڑے ہوکر خود پر گولی چلائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کلاشنکوف گھر میں سیکیورٹی گارڈ کا تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے جبکہ لواحقین کے بیانات بھی قلم بند کرلیے گئے ہیں۔  پولیس کے مطابق متوفی شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom