کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران  4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

4 months ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کراچی میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملیر ریڑی روڈ احسان گراؤنڈ کے قریب قائدآباد پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شہزاد ولد دلدار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مزید بتاتی ہے کہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک کیا جا رہا ہے جبکہ برآمد ہونے والا اسلحہ فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جائے گا۔ دوسری جانب نیو کراچی سیکٹر آئی 11 میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔  پولیس کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ زخمی ملزمان کو بھی علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Read Entire Article