کراچی، کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، متعدد علاقوں کی بجلی معطل

1 month ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں تیسرے درجے کی خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث محمود آباد، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی اور اطراف کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں لگنے والی شدید آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور 2 باؤزر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد گرڈ اسٹیشن میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ کی جانب سے کارروائی کے دوران قریبی ہائیڈرنٹس سے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی اپیل بھی کی گئی تھی۔ حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گرڈ اسٹیشن متاثر ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔   فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، جس کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
Read Entire Article
Chatroom