Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی کے عوام بھی چھوٹے صوبوں کے قیام کے حق میں بول پڑے۔
مسلسل بڑھتی آبادی اور انتظامی امور کی بہتری کیلئےعوام نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کو ناگزیر قرار دے دیا۔
کراچی کے شہریوں کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورے پاکستان بالخصوص سندھ میں نئے صوبے اور انتظامی یونٹس بننے چاہئیں۔
عوام نے کہا کہ ملک کے معاشی حب کراچی کے شہری پانی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، ٹوٹی سڑکوں اور کھلے گٹروں کے باعث روزانہ حادثات پیش آ رہے ہیں۔
شہریوں نے کہا کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے، ٹریفک اور انتظامی امور بہتر بنانے کیلئے نیا نظام ضروری ہے، موجودہ صوبائی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔