کراچی؛ ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے ملزمان ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

1 week ago 9

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈیفنس میں نوجوان علی جعفری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں 3 ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ملزمان ابراہیم اور علی فیصل فرار ہوگئے۔ عدالت نے تیسرے ملزم ارتضیٰ کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر منسوخ کردی۔ مدعی کی جانب سے ایڈووکیٹ طلحہ بلوچ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان سے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، جن میں ویڈیوز موجود ہیں۔ ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں اور ان کے کردار کا تعین تفتیش کے بعد ہوگا۔ عدالت کے مطابق ملزمان گرفتار نہیں ہوئے، اس لیے ان سے تفتیش نہیں ہوسکی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ساحل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Read Entire Article
Chatroom