کراچی: پولیس حراست سے خاتون سمیت 29 افراد بازیاب، مجسٹریٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی

1 month ago 18

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ سٹی گارڈن ہیڈ کواٹرز کے قریب خاتون سمیت 29 افراد کو حبسِ بے جا میں رکھنے کے معاملے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم اختر نے رپورٹ سیشن عدالت میں جمع کروادی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 اکتوبر کو نبی بخش تھانے کی حدود میں ایک پلاٹ پر چھاپہ مارا، چھاپہ شہری شیر زمان کی بازیابی کی درخواست پر مارا گیا، چھاپے کے دوران شیر زمان سمیت 29 افراد بازیاب کیے گئے، 29 افراد میں ایک خاتون بھی شامل تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کو مردوں کے ساتھ ہی رکھا ہوا تھا اور کوئی لیڈی پولیس اہلکار نہیں تھی، جس جگہ سے لوگ بازیاب کروائے گئے وہ کسی پولیس کی جگہ نہیں تھی، وہ جگہ سول ڈیفنس اتھارٹی کی ملکیت ہے جو پولیس گارڈن ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہے، ہیڈ کانسٹیبل فیصل شاہ، پولیس کانسٹیبل جہانزیب سمیت 4 پولیس والے اور ایک پولیس وین، پولیس موبائل وہاں موجود تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل پوچھنے کے باوجود سی آئی اے، ایس آئی یو اور اے وی سی سی کوئی قانونی دستاویزات پیش نہیں کرسکے، 15 پر کال کرکے متعلقہ تھانے نبی بخش کو مطلع کیا گیا، تمام افراد کو قانونی کارروائی کے لیے نبی بخش تھانے منتقل کیا گیا، تمام افراد کو ذاتی مچلکوں کے عوض رہا کرتے ہوئے سیشن عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔
Read Entire Article
Chatroom