Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
کراچی کے علاقے کلفٹن میں ٹرک ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کے روکنے پر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔
واقعے کی ویڈیو ایک شہری نے اپنے موبائل فون سے بنائی، جو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور پولیس سے بچنے کے لیے بار بار ٹریفک پولیس کی گاڑی کو ٹکر مارتا ہے جس کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ جاتی ہے۔
ٹرک والے نے ٹریفک پولیس کی گاڑی آڑا کر رکھ دی!
عوام کا قانون سے یقین ہی اٹھ گیا ہے! pic.twitter.com/IgmAtj9KrH
— ZEShan ⚫ (@zeshmohmand) November 17, 2026
تاہم ٹریفک پولیس اہلکار نے ہمت نہ ہاری اور گاڑی کو دوبارہ سڑک پر لا کر ٹرک کا تعاقب جاری رکھا۔
واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری یا اس کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔