کراچی؛ نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق

1 month ago 20

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
نصرت بھٹو کالونی میں نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں کے علاقے نصرت بھٹو کالونی ناصر نگر گلی نمبر 4 کے قریب منگل اوربدھ کی درمیانی شب نالے میں کام دوران دم گھٹنے سے ایک خاکروب جاں بحق ہوگیا ۔ جاں بحق ہونے والے خاکروب کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اس کی شناخت 28 سالہ بلو ولد شمعون کے نام سے کی گئی ۔ متوفی نصرت بھٹو کالونی کا ہی رہائشی تھا ۔ ورثا پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔
Read Entire Article
Chatroom