کراچی میں گودام پر چھاپہ، دو کروڑ روپے مالیت کا ممنوعہ چائنہ نمک ضبط

5 months ago 19

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 20 ہزار کلوگرام چائنہ نمک کی اسمگلنگ ناکام بنادی، نمک کی مالیت دو کروڑ پانچ لاکھ روپے ہے جسے غلط بیانی کرتے ہوئے سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔ ایف بی آر کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) نے میسرز یونائیٹڈ ٹریڈرز کے شیڈ نمبر 9 پر چھاپہ مارا جہاں سٹرک ایسڈ کے لیبل والے متعدد بیگ برآمد ہوئے۔ ابتدائی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ بڑی تعداد میں بیگز کے اندر چائنہ نمک موجود ہے جس کی شناخت اس کی مخصوص خوشبو اور ذائقے سے ہوئی جبکہ کچھ بیگوں میں اصل سٹرک ایسڈ بھی موجود تھا۔ موقع پر موجود نگران نے گڈز ڈیکلریشن نمبر GWRI-HC-1444-10-11-2025 پیش کیا جس میں پوری کھیپ کو ایران سے درآمد شدہ سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔ تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران 25 کلو والے 800 بیگ چائنہ نمک اور 100 بیگ اصل سٹرک ایسڈ برآمد ہوئے اور گڈز ڈیکلریشن غلط ثابت ہوا۔ ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ سامان گودام منتقل کرکے اس کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں اور کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Read Entire Article