Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
کراچی کے علاقے واٹر پمپ چورنگی کے قریب کار سوار 24 سالہ نوجوان عبید کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے نوجوان کو ملیر کینٹ سے بازیاب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق واقعہ رات ڈھائی بجے کے قریب یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں سفید رنگ کی گاڑی میں سوار ملزمان نے نوجوان کو روک کر اغوا کیا۔
مغوی نوجوان کے والد نے تھانے پہنچ کر واقعے کی رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے ناکہ بندی شروع کردی۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس نے رات گئے ملیر کینٹ کے علاقے سے مغوی نوجوان کو بازیاب کراتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی جو موٹرسائیکل پر ان کے ہمراہ تھے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، واقعہ لین دین کے تنازع کا نتیجہ ہے یا نوجوان کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا، اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔