کراچی میں ڈکیتوں کو مقابلے میں مارنے والے اہلکاروں کیلیے نقد انعامات

3 weeks ago 13

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کراچی میں ڈاکوؤں کو مبینہ ملاقات میں مارنے والی شاہین فورس کے اہلکاروں کو ڈی آئی جی ویسٹ نے تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون نے تیموریہ اور خواجہ اجمیر نگری پولیس کی شاہین فورس کے جوانوں اور ایس ایچ اوز کو بہترین کارکردگی پر انھیں اپنے دفتر میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان اور ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری فرخ ہاشمی سمیت دونوں تھانوں کی شاہین فورس کے جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ انہوں ںے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے بدولت 4 ڈاکوؤں کی ہلاکت پولیس کی بہترین اور پیشہ وارنہ کارکردگی کا نتیجہ اور قابل تعریف ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس افسران و جوان اسی جذبے کے تحت اپنی ڈیوٹی انجام دیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بھی پولیس افسران و شاہین فورس کے جوانوں کو بہترین کارکردگی پر انھیں شاباش بھی دی۔
Read Entire Article
Chatroom