Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
کراچی میں موسم سرما کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں صرف تین مخصوص اوقات میں گیس ملے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ناشتہ کے لیے صبح ساڑھے چھ بجے سے صبح نو بجے تک، دوپہر کے کھانے کے لیے دوپہر بارہ بجے سے ڈھائی بجے تک اور رات کے کھانے کے لیے شام چھ بجے سے رات نو بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
کمپنی نے کہا ہے کہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے روزمرہ کھانا پکانے کے امور انہی اوقات کے مطابق ترتیب دیں، کسی بھی شکایت یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1199 یا آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کریں۔
دوسری جانب صارفین نے اس شیڈول پر عملدرآمد کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاغذ پر جاری کیا گیا شیڈول عملی طور پر نافذ نہیں ہوتا، مقررہ وقت سے پہلے ہی گیس بند کر دی جاتی ہے اور گیس آنے کے وقت بھی تاخیر سے آتی ہے، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں صبح ساڑھے چھ بجے کے بجائے سات بجے کے بعد گیس آتی ہے اور نو بجے سے پہلے ہی بند ہو جاتی ہے اور دوپہر اور رات کے اوقات میں بھی یہی صورتحال رہتی ہے۔
متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ اس بے قاعدگی کی وجہ سے بچوں کا ناشتہ، اسکول کا ٹفن اور رات کا کھانا متاثر ہو رہا ہے، جبکہ مہنگے ایل پی جی سلنڈر خریدنا ہر گھرانے کے بس میں نہیں ہے، اس لیے شہریوں نے ایس ایس جی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف شیڈول جاری کرنے کے بجائے اس پر سختی سے عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے اور جن علاقوں میں پریشر کم یا گیس تاخیر سے آتی ہے وہاں فوری اقدامات کیے جائیں۔.