کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

4 days ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کراچی کے مختلف ٹریفک حادثات  کے دوران کم سن بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی بلال چورنگی کے قریب چلتے رکشے سے گر کر 4 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخمی بچی راستے میں دم توڑ گئی۔  اسپتال میں متوفیہ بچی کی شناخت  4 سالہ اقرا دختر نذیر احمد کے نام سے ہوئی۔ جس کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ رکشے سے گری تھی۔ ملیر کینٹ تھانے کی حدود ملیر چیک پوسٹ  نمبر 6ٹیپو سلطان سوسائٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان  شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔ متوفی کی شناخت  17سالہ شمسو حسین ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی جو راہگیر تھا اور سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا۔ ۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کارسوار شخص فرار ہوگیا جسکی تلاش جاری ہے۔ اُدھر گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 6  نجی پمپ کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 35سالہ غفور نامی شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
Read Entire Article
Chatroom