کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

2 days ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے زیر اثر محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج اور کل مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔ کراچی میں اتوار کو شہر کی فضاوں پر ہلکی دھند کے سبب حدنگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی سسٹم کے تحت بارشیں ہوسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی ہواؤں کی لہر ملک کے بالائی اور مغربی حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom