کراچی میں آئندہ دو روز صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان

1 week ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد میں منگل اور بدھ کو موسم خشک جبکہ صبح کے وقت دھند چھائے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق دھند کے سبب حد نگاہ معمول سے کم ہو سکتی ہے۔ کراچی میں آج تا بدھ زیادہ سے زیادہ پارہ 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ سمندری ہواؤں کے علاوہ شہر میں بلوچستان اور تھرپارکر کی سمت سے بھی ہوائیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن اور رات کے موسم میں نمایاِں فرق کی وجہ سے انسانی صحت و گھریلو جانوروں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
Read Entire Article
Chatroom