کراچی، ملیر کینٹ میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

2 weeks ago 12

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد ملیر کینٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ یعقوب کے نام سے کی گئی جبکہ حادثے میں زخمی 30 سالہ فیض علی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ واقعہ کار کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
Read Entire Article
Chatroom