کراچی: مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت دو افراد زخمی

4 months ago 12

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہو گئے۔ چھیپا حکام کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم کے ایک فلیٹ میں پراسرار فائرنگ کے واقعے میں خاتون زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 20 سالہ پاکیزہ کے نام سے کی گئی ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری جانب ماڑی پور گیٹ نمبر 3 کے قریب ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ تیسرے واقعہ میں کورنگی 5 نمبر میمن فاؤنڈیشن کے قریب پراسرر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی شناخت 26 سالہ اسامہ کے نام سے کی گئی ہے۔
Read Entire Article