Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد سی ایریا میں دبئی ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ منیب زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ماڑی پور روڈ پر کرما مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔