Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 16 بی میں کلمہ چوک کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، جس کی شناخت 25 سالہ اسامہ ولد شیر والی کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب تین ہٹی مزار کے قریب بھی پولیس اور مبینہ ڈاکو کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 25 سالہ کامران ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے، جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔