Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر کو شہر میں رات کو بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر کو شہر میں مطلع ابرآلود رہے گا اور رات کو بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں بارش کے نتیجے میں کم سے کم پارہ 11 ڈگری تک گرسکتا ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید کم ہو کر 25 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 3 روز کے دوران شہر میں خشک موسم اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 30 دسمبر کو دیہی سندھ کے علاقے دادو، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹہ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔