کراچی، قتل کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، مقتول سے چھینے گئے 2 لاکھ روپے اور آئی فونز برآمد

1 week ago 6

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد میں ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکے اس کے قبضے سے مقتول سے چھینے گئے 2 لاکھ روپے نقدی اور دو قیمتی آئی فون برآمد کر لیے ۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق ڈیفنس پولیس نے 21 سالہ  برائن رابن کے قتول میں ملوث ملزم یونس عرف علیکس ولد دانش کو گرفتار کر کے مقتول سے چھینی گئی رقم اور دو قیمتی موبائل فونز برآمد کر لیے۔ مقتول کی ملزم کی بہن مہک سے دوستی تھی اور وہ اکثر قیوم آباد میں واقع اس کے فلیٹ پر آتا جاتا تھا ، ملزم 6 نومبر کی شب فلیٹ پر پہنچا تو مقتول وہاں موجود تھا ، ملزم نے مبینہ طور پر مقتول سے 2 لاکھ روپے اور اس کے دو قیمتی آئی فون چھین لیے اور پھر مقتول کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ملزم نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ، ملزم نے مقتول کے گلے میں پھندا ڈال کر اس کی لاش پنکھے سے لٹکا دی اور ریسکیو ایمبولینس کو اطلاع دے کر خود موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو موقع پر طلب کر لیا جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے شواہد کی روشنی میں واقعے کو خودکشی کے بجائے قتل قرار دیا اور ملزم کی تلاش شروع کی۔ پولیس نے تکنیکی حکمت عملی سے ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزم نے دورانِ تفتیش واردات کا اعتراف بھی کیا ، واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 882/2026 بجرم دفعہ 302 مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ۔
Read Entire Article
Chatroom