Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق لیاری کی کھڈا مارکیٹ میں مومن مسجد کے قریب مبینہ طور پر ڈاکو کی فائرنگ سے 29 سالہ سلمان بلوچ زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب ملیر کے علاقے ملا عیسیٰ گوٹھ میں جامع مسجد الٰہی کے قریب فائرنگ سے 26 سالہ دل مراد زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔