Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد میں شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشا ڈرائیور جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق رکشہ ڈرائیور کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق زخمی موٹرسائیکل سوار کی شناخت فرقان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق رکشہ ڈرائیور کی شناخت کا عمل جاری ہے۔