کراچی، شاہراہ فیصل پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے گاڑی سوار شخص زخمی، کار سوار خواتین فرار

1 day ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کراچی میں شاہراہ فیصل پر پاکستان پوسٹ آفس کے قریب تیز رفتار کار نے فیملی کی گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں فیملی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں خواتین سوار تھیں جو حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom