کراچی، سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

5 months ago 20

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
 شہر قائد میں سہراب گوٹھ پولیس نے سپر ہائی لاسی گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی کو عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہاں کر دیا۔ دونوں زخمی ڈاکوؤں کو چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران گولی لگنے سے ڈاکو کو 25 سالہ یوسف جبکہ عوام کے تشدد سے 22 سالہ ارباز زخمی ہوا ہے۔  سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 ، پستول ، موبائل فونز ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کا ریکارڈ اے وی ایل سی پولیس سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔ جبکہ گرفتار ڈاکوؤں کا بھی پولیس کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے ۔
Read Entire Article