Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
سرجانی ٹاؤن میں گھر سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی فیز 2 ٹی سی ایف اسکول کے قریب گھر سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔لاش کی شناخت 19 سالہ محمد علی ولد حیدر علی سے ہوئی۔
سرجانی تھانہ کے ہیڈ محرر ساجد قادری نے بتایا کہ پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع ملی ہے جبکہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔