Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد کے سائیٹ ایریا میں حبیب بینک پل کے قریب بجلی کا تار چوری کرنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق، متوفی کی عمر تقریباً 26 سال ہے جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔