کراچی، ایم نائن موٹروے پر پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار

2 weeks ago 9

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
گڈاپ سٹی پولیس نے ایم نائن موٹروے کریم ٹاؤن کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم جاوید کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم محمد الطاف کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom