کراچی؛ اسنیپ چیکنگ کے دوران 75 لاکھ سے زائد مالیت کی غیرملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

4 months ago 15

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کراچی میں جیکسن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 75 لاکھ سے زائد مالیت کی غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی لی۔ تفصیلات کے مطابق  جیکسن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے300 سے زائد غیرملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔  ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق  پکڑی جانے والی غیر ملکی شراب کی ایک بوتل کی قیمت تقریباً 25 ہزار روپے سے زائد ہے اور پکڑی جانے والی شراب کی بوتلیوں کی مجموعی مالیت 75 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پکڑی جانے والی غیر ملکی نان کسٹم شراب سال نو پر فروخت کی جانی تھی، ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس چیکنگ کے دوران ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔
Read Entire Article