Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل نے دیوالی کے موقع پر اپنے بیٹے ویہان کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا۔
جوڑے نے 8 نومبر کو انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد دی جس میں ننھے ویہان کو اپنے والدین کے ساتھ روایتی لباس میں دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
کترینہ اور وکی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے روشن دیوالی ہے اور انہوں نے سب کے لیے محبت، روشنی اور خوشیوں کی دعا کی۔
تصویر سامنے آتے ہی مداحوں نے ننھے ویہان پر محبت نچھاور کر دی۔
واضح رہے کہ جوڑے نے 7 نومبر 2025 کو اپنے پہلے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔