سعودی عرب کی سول ڈیفینس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو طائف کے علاقے میں حوثی ڈرون کو تباہ کیے جانے کے بعد ملبہ گرنے سے ایک یمنی شہری جان سے گیا جبکہ ایک پاکستانی سمیت دو افراد زخمی ہیں۔
حکام کے مطابق زخمی ہونے والے پاکستانی شہری کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایک سعودی خاتون شہری بھی شامل ہیں۔
سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو تباہ کیا گیا، تاہم اس کے ملبے کے ٹکڑے طائف کے مختلف مقامات پر جا گرے۔
#الدفاع_المدني: سقوط شظايا اعتراض طائرة مسيّرة في محافظة الطائف نتج عنها حالة وفاة وإصابتان وأضرار مادية في عدد من المباني والمركبات. pic.twitter.com/2QltjNAlrF
— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) September 17, 2026انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ جائن یہاں کریں
سول ڈیفنس کے مطابق ڈرون کے ملبے سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
یمنی حوثیوں کی جانب سے حالیہ دنوں میں سعودی عرب پر حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے جس کی پاکستان سمیت متعدد ممالک شدید الفاظ میں مذمت کر چکے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سعودی عرب کے مطابق حوثی ملیشیا نے بدھ کو مسلمانوں کے سب مقدس شہر مکہ کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
دوسری جانب حوثیوں نے بدھ کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے جواب میں بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ینبع میں آرامکو کی ایک تنصیب اور جنوبی سعودی عرب میں ایک ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔
اے ایف پی کے مطابق حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ سعودی عرب نے اس ہفتے یمن پر 450 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے جواب میں انہوں نے ’ینبع میں آرامکو کی تنصیب کو درجنوں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا‘ جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ’خمیس مشیط ایئر بیس‘ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
<p>سعودی حکام کے مطابق 17 ستمبر 2026 کو طائف کے علاقے میں ایک حوثی ڈرون کا ملبہ گرا (ایس پی اے)</p>
.png)
2 hours ago
5




English (US) ·