چترال میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

3 days ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
چترال میں رات 3 بجے سے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم سرد ہوگیا اور ہوا میں خنکی بڑھ گئی۔ لواری ٹنل، کریم آباد، سوسوم، کالاش ویلیز، مدکلشٹ اور گرم چشمہ کے بالائی علاقوں سمیت بالائی چترال کے مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔ موسم سرد ہونے کے ساتھ ہی شہریوں کو جلانے کی لکڑی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سوختنی لکڑی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سلنڈر گیس کی قیمتیں بھی ناقابل برداشت ہوگئی ہیں، جس سے سرد موسم میں شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom