Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت مستحکم جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 66 ڈالر فی اونس کی کی سطح پر مستحکم رہی۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 29ہزار 136روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 67ہزار 914روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 5ہزار 668روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے کی کمی سے 4ہزار 859روپے کی سطح پر آگئی۔