Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
راولپنڈی کی انتظامیہ نے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر مسافروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 12 فیصد کمی کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسد عباس شہرازی نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی۔
بعد ازاں سیکریٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی کی زیر صدارت کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا اور انٹر سٹی بس کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
اسد عباس شیرازی سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔
انہوں نے نئے کرایوں پر آج سے فوری عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زائد کرایہ وصولی پر شہری 1071 پر شکایت کریں۔