پیٹرولیم لیوی پر حکومت سے مذاکرات، جماعت اسلامی کا وفد وزارتِ منصوبہ بندی پہنچ گیا

2 weeks ago 14

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی کا وفد وزارتِ منصوبہ بندی پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج کے معاملے میں مذاکرات کچھ دیر میں ہوں گے۔ وزارتِ منصوبہ بندی پہنچنے والے جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کررہے ہیں وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ، نوید علی بیگ اور شاہد نعیم شامل ہیں۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کر رہے ہیں ان کے ساتھ حکومتی ٹیم میں رانا ثناءاللہ خان، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی تاہم مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رہے گا۔
Read Entire Article
Chatroom