پی ٹی آئی قیادت ایسی بند گلی میں نہ جائے جہاں سے واپسی کا راستہ نہ رہے: محسن نقوی

8 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف کو 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اب بھی وقت ہے، قیادت ایسی صورت حال میں نہ جائے جہاں واپسی کا راستہ باقی نہ رہے‘۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ اگر لانگ مارچ کیا گیا تو حکومت گذشتہ احتجاج کی طرح اس بار کوئی خلا یا ’لوپ ہول‘ نہیں چھوڑے گی اور عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی صورت میں حکومت کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرے گی اور عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے سے نہ سیاسی طور پر کوئی فائدہ ہو گا اور نہ ہی ملکی معیشت کو کوئی فائدہ پہنچے گا، بلکہ ان کے بقول اس سے ملک، معیشت اور عوام کو نقصان کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مارچ کی تیاری کرنے والی قیادت پر زور دیا کہ وہ اس راستے پر نہ جائے جس سے واپسی مشکل ہو، اور کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم موجود ہے اور حکومت اس پر عمل درآمد کرائے گی۔

ان کے مطابق حکومت کی ذمہ داری بھی یہی ہے کہ عدالتی احکامات پر کسی قسم کی کمی بیشی کے بغیر عمل کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر لانگ مارچ کیا گیا تو گذشتہ احتجاج کی طرح اسلام آباد کو کئی روز تک بند رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو ملک گیر احتجاج اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جس کا بنیادی مطالبہ پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی اور آئین کی بالادستی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 ستمبر کو درخواست نمٹاتے ہوئے صوبائی وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی تھی کہ احتجاج کے لیے سرکاری وسائل یا مشینری استعمال نہ ہونے دی جائے۔ بعد ازاں عدالت کے تفصیلی فیصلے میں عوام کے بنیادی حقوق، آزادانہ نقل و حرکت اور معمولاتِ زندگی متاثر کرنے والی سرگرمیوں پر بھی واضح ریمارکس دیے گئے۔

حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد میں کسی ایسے مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی جو عدالتی احکامات یا شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا باعث بنے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت عدالتی حکم پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ شہریوں کی آمدورفت اور معمولاتِ زندگی کے تحفظ کی ذمہ داری بھی پوری کرے گی۔

عمران خان کی طبی سہولیات سے متعلق مطالبہ

محسن نقوی نے احتجاج سے متعلق بعض مطالبات، بالخصوص عمران خان کے طبی معائنے کے مطالبے، پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی قیدی یا متعلقہ شخص کے طبی معائنے کی ضرورت ہو تو قانون کے مطابق ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، تاہم یہ اقدامات کسی سیاسی دباؤ یا مطالبے کی بنیاد پر نہیں بلکہ قانون اور ضابطے کے مطابق ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے مطابق احتجاج کی قیادت کی جانب سے سامنے آنے والے بعض مطالبات پہلے ہی پورے کیے جا چکے ہیں۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ اگر لانگ مارچ کیا گیا تو حکومت گذشتہ احتجاج کی طرح اس بار کوئی خلا یا ’لوپ ہول‘ نہیں چھوڑے گی۔
سوموار, ستمبر 21, 2026 - 12:00
Main image: 
jw id: 
IDuKDQTF
type: 
SEO Title: 
پی ٹی آئی قیادت ایسی بند گلی میں نہ جائے جہاں سے واپسی کا راستہ نہ رہے: محسن نقوی
Read Entire Article
Chatroom