پی ایس ایل کوالیفائر: فینز کی موجودگی میں زلمی اور یونائیٹڈ کا پہلا ٹاکرا

2 hours ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان سپر لیگ 11 کے میچز سے آغاز سے ہی سنسنی خیز اور تنازعات سے بھرپور رہے مگر شائقین انہیں سٹیڈیمز میں جا کر نہیں دیکھ پائے جس کا فینز اور خود کھلاڑیوں کو بھی افسوس رہا۔

تاہم اب ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے اور حکومت نے بھی فینز کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔

پی ایس ایل 11 میں آج سے پلے آف مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے جہاں تین مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا اس ایونٹ میں صرف ایک میچ ہارنے والی پشاور زلمی سے ہوگا۔

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کوالیفائر کراچی میں شام سات بجے کھیلا جائے گا اور یہ پہلا موقع ہو گا کہ اس ایونٹ میں یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ اس سے قبل ان کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

فینز، کھلاڑیوں اور فرنچائز مالکان کی جانب سے بار بار مطالبہ کرنے پر حکومت نے پہلے صرف فائنل میچ میں شائقین کو آنے کی اجازت دی تھی مگر پیر کی شام چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان کی درخواست پر پلے آف میچز میں بھی فینز کو اجازت دے دی ہے۔

کوالیفائر میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے لیکن پشاور زلمی کا پلڑا قدرے بھارے دکھائی دے رہا ہے۔

پشاور زلمی اس ٹورنامنٹ میں دس میچوں میں سے صرف ایک ہی ہاری ہے جبکہ وہ اب تک سب سے متوازن ٹیم دکھائی دی ہے جس میں بابر اعظم کی فارم اور کوشل مینڈس کی شاندار بلے باز کے ساتھ ساتھ سفیان مقیم کی بولنگ کا اہم کردار رہا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کوشل مینڈس ٹورنامنٹ میں 500 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بابر اعظم 485 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ اسی طرح بولنگ میں سفیان مقیم سرفہرست ہیں جنہوں نے اب تک 19 وکٹیں لی ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ جو پہلے ہی یہ ٹورنامنٹ تین مرتبہ جیت چکی ہے اور اپنی ’ینگ پاوور‘ اور ’جارحانہ کرکٹ‘ کے لیے مشہور ہے اس بار بھی ایونٹ میں صرف تین میچز ہی ہاری ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ آغاز سے ہی نوجوان کھلاڑیوں سے بھرپور دکھائی دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی کرکٹ کا انداز بھی دیگر ٹیموں سے مختلف ہے۔

انڈر19 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب کو حیران کرنے والے سمیر منہاس اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں اور اب تک تین نصف سینچریوں کے ساتھ 299 رنز سکور کر چکے ہیں۔

کوالیفائرز میں بھی سب کی نظریں سمیر منہاس پر ہوں گی جن کے ساتھ تجربہ کار ڈیون کانوے، مارک چیپمین اور خود شاداب خان پشاور زلمی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

حالیہ پرفارمنس اور اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو پشاور زلمی فائنل میں جاتی دکھائی دے رہی ہے مگر ماضی کو دیکھیں تو اسلام آباد یونائیٹڈ بار دوسری ٹیموں کی امیدوں پر پانی پھیر چکی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پشاور زلمی اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھے گی یا اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر ٹرافی اٹھانے کی راہ ہموار کرتی ہے۔

Read Entire Article