پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز پلے آف میں، لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر

5 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان سپر لیگ میں اتوار کو اس وقت الٹ پھیر دیکھا گیا جب پہلی بار ٹورنامنٹ کھیلنے والی حیدرآباد کنگز مین ٹیم  نے نہ صرف پلے آف مرحلے میں جگہ بنائی بلکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بھی 11ویں ایڈیشن سے باہر کر دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں راولپنڈیز کے خلاف حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز کا ہدف دیا جو ٹورنامنٹ کے بڑے سکورز میں سے ایک بن گیا۔

آسٹریلین بلے باز میکسویل نے 37 گیندوں پر 70 رنز جوڑے جن میں تین چھکے اور آٹھ چوکے بھی شامل تھے۔

اپنے پہلے چار لگاتار میچز ہارنے والی کنگز مین کو پلے آف مرحلے تک رسائی کے لیے راولپنڈیز کو 158 رنز تک محدود رکھنا تھا لیکن بلے بازی کے ساتھ ساتھ بولنگ میں بھی کنگز مین نے شاندار کاررکدگی دکھائی اور راولپنڈیز کو 136 رنز تک محدود کر کے 108 رنز کے بڑے مارجن ہرا دیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

راولپنڈیز کی عثمان خواجہ اور رضوان کے علاؤہ کوئی بھی بلے باز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا جنہوں نے بالترتیب 66 اور 26 رنز بنائے۔

حیدر آباد کی جانب سے حنین شاہ نے سب سے بہتر بولنگ کی اور انہیں چار وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

لاہور قلندر ایونٹ سے باہر

اگرچہ لاہور یہ میچ نہیں کھیل رہا تھا لیکن یہ اس کے پلے آف کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے انتہائی اہم تھا۔

حیدرآباد کنگز مین کی بڑے مارجن سے کامیابی نے تین بار کی چیمپئن لاہور قلندر کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا جو اگلے مرحلے سے باہر ہو گئی۔

Read Entire Article