پی آئی اے بورڈ کا طویل اور اہم اجلاس، ملازمین کی تنخواہوں کا پروپوزل پیش

2 weeks ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پی آئی اے بورڈ کا طویل اور اہم اجلاس چیئرمین پی آئی اے بورڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کی سربراہی میں ہوا۔ پی آئی اے کے چیف فنانشل افسر نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا پروپوزل بورڈ کو پیش کردیا، اجلاس میں دو نئے بوئنگ جہازوں کو ویٹ لیز پر حاصل کرنے کے معاملے پر بورڈ کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو بوئنگ جہازوں کو ویٹ لیز پر حاصل کرنے کے لیے جلد معاملات فائنل ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں پی آئی اے کے گراؤنڈ بوئنگ جہازوں کو بھی مرمت کرکے جلد بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ جہازوں کی مرمت کے لیے پرزہ جات خریدے جارہے ہیں۔ اجلاس میں پی آئی اے میں نئے فضائی میزبانوں کی بھرتیوں اور نئے ڈریس کوڈ پر بھی غور کیا گیا۔
Read Entire Article
Chatroom