پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج، انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل

5 days ago 6

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول انسپکٹر جاوید ابڑو کے بھانجے ہیڈ کانسٹیبل صدام حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے انسپکٹر جاوید ابڑو کو گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ شیزانہ بھی زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom