پنجاب؛ ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگی پر صارفین کے لیے انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

2 days ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے شعبے میں صارفین کو کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکیم کے تحت ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والے صارفین کو سہولت کے ساتھ انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ڈیٹا بیس سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ٹیکس کلچر اور ای ادائیگیوں کے فروغ کے لیے سروس سیکٹرز میں ترجیحی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق انعامی اسکیم کا مقصد عوام کو نقد ادائیگی کے بجائے ڈیجیٹل طریقہ اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارفین کو انعامات جیتنے کا موقع ملے گا، جبکہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل لین دین کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔ اجلاس میں متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی گئی کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے دوران صارفین کو پیش آنے والی شکایات کی ترجیحی بنیادوں پر نگرانی کی جائے اور ان کے فوری ازالے کے لیے مؤثر نظام وضع کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے کاروباری لین دین میں شفافیت آئے گی اور ٹیکس نظام پر عوامی اعتماد بڑھے گا۔ ای آئی ایم ایس کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں اور ٹیکس ادائیگیوں میں شفافیت یقینی بنانے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
Read Entire Article
Chatroom