پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواستوں کی سماعت روکنے کے حکم پر نظرثانی کی استدعا

3 days ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواستوں کی سماعت روکنے کے معاملے پر وفاقی آئینی عدالت میں اہم درخواست دائر کردی۔ آئینی درخواست وکیل شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ اور علی زمان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں فریق بننے کے لیے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان اور دیگر درخواست گزاروں کو مقدمے میں فریق بنایا جائے اور ان کا مؤقف بھی سنا جائے۔ 5 نومبر کے عدالتی حکم سے پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت آئینی درخواستوں کی کارروائی متاثر ہوئی ہے۔ درخواست میں وفاقی آئینی عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اپنے 5 نومبر کے حکم پر نظرِثانی کرے اور پشاور ہائیکورٹ کو آئین و قانون کے مطابق زیرِ التوا آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلے کرنے کی اجازت دے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور انصاف تک رسائی یقینی بنائی جا سکے۔
Read Entire Article
Chatroom