پشاور اسکول سانحہ پر عوام میں شدید غم وغصہ، سابق صوبائی حکومت پر کڑی تنقید

7 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پشاوراسکول سانحہ میں بچوں کی شہادت پرعوام نے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے سابق صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پشاوردیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے سے بچوں کی شہادت پرعوام اوراساتذہ نےاپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں، پولیس اور پاک فوج کی بروقت کارروائی سے متعدد معصوم بچوں کی جانیں بچ گئیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں علاقے میں کوئی سرکاری اسکول تعمیر ہوا نہ ہی تعلیمی سہولیات فراہم کی گئیں۔ شہریوں و اساتذہ نے کہا کہ سابق صوبائی حکومت نے تعلیم کے بلند بانگ دعوے کیے مگر اسکولوں کیلئے مؤثر قوانین اور نگرانی کا نظام تک موجود نہیں تھا۔ پشاوراسکول سانحے نے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت، بچوں کے تحفظ اور حکومتی نگرانی کے نظام کی اہمیت اجاگر کر دی ہے۔  
Read Entire Article
Chatroom