پاکستانی کیڈٹس کی چین میں منعقدہ 13 ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک میں شاندار کامیابی

1 week ago 12

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
چین کی آرمی انجینئرنگ یونیورسٹی نانجنگ میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستانی کیڈٹس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ 11 ممالک کی فوجی اکیڈمیوں اور چین کی 18 فوجی اکیڈمیوں کے کیڈٹس شریک ہوئے، پاکستان کے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ کے کیڈٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ ممالک کی حصہ لینے والی بین الاقوامی ٹیموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ مجموعی طور پر 29 چینی اور بین الاقوامی ٹیموں میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا، پاکستانی کیڈٹس کی ٹیم نے مقابلے کی کانسیپٹ اینڈ پیپر کیٹیگری میں اپنا پروجیکٹ ’’باکسر اَن مینڈ گراؤنڈ وہیکل‘‘ پیش کیا۔ ایونٹ میں میانمار، آذربائیجان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، مصر اور ویتنام سمیت دیگر غیر ملکی ٹیموں نے بھی حصہ لیا، پاکستانی کیڈٹس کی کامیابی پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی میں قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Read Entire Article
Chatroom