پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، سینیٹر فیصل واوڈا

1 month ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ حقائق آپکو پتہ ہونا چاہیے کچھ چھپنا نہیں چاہتا، یہ ساری باتیں ایک سال قبل میں آپ کو بتا چکا ہوں، میں علم کی بنیاد پر بات کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  جو پاکستان کا جھنڈا یا ترانہ نہیں گائے گا انکی ہم نسلیں تباہ کردیں گے، ایسی سوچ والے لوگوں کی بھی ہم نسلیں تباہ کردیں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تیرہ سال میں تباہی دیکھی، یہ ملک یا صوبہ کسی کا باپ نہیں، پاک فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی زبانیں کھینچ کر جوتے بنائیں گے، پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کہہ رہاہوں کہ نسل تباہ کردیں گے، ہم سب پاکستان کے محافظ ہیں، مطالبہ ایک ہی تھاکہ دہشتگردی کاصفایاکرناہے، آپ سے کہاتھا کہ خوارجی اورافغانی کو نکالو، خیبرپختونخوا کے عوام نہیں نکلے کیوں کہ بھوک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ایک سو اسی روزمیں کارکردگی دکھنا ہوگی، میں آپکوہرماہ کارکردگی سے آگاہ کروں گا، ہوسکتاہے کہ دہشتگردی تھوڑی اٹھے، ہمارے لیے ایک سواسی دن بہت اہم ہے، یہ ہارٹ ون ہے اورہارٹ فائیوبھی ہوسکتاہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ لیڈرزکی حالت دیکھیں کھڑے ہونہیں سکتے انگریزی بول نہیں سکتے، کہتے ہیں کہ لیڈر کو جنگ پر بریفنگ دی وغیرہ، اگر ابھی کابینہ نہ چل سکی تو کے پی میں اورلوگ آئیں گے، چھ سو آدمیوں کے ساتھ آپ نکلے تھے۔  
Read Entire Article
Chatroom