پاکستان کی ریاض پر حوثیوں کے حملے کی کوشش کی مذمت

1 week ago 14

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان نے اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تیل کمپنی آرامکو کی انتظامی عمارت پر حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمنی گروپ سے سعودی عرب کے خلاف تمام حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی زندگی اور علاقائی سلامتی کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔

اس سے ایک روز قبل اتوار کو ریاض میں آرامکو ٹاور پر حملے کی کوشش کے دوران دھماکے کے ملبے سے عمارت کی متعدد منزلوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی تھیں۔

سعودی وزارت توانائی کے مطابق عمارت کو محدود نقصان پہنچا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے کہا کہ اس نے دارالحکومت کے اوپر حوثیوں کے میزائلوں کو روک لیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دفتر خارجہ کے ترجمان  کے بیان کے مطابق پاکستان سعودی حکام کی چوکسی اور اس بلاجواز حملے کا فوری جواب دینے کے اقدامات کو سراہتا ہے اور سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور سعودی عوام کی حفاظت اور فلاح کے لیے پاکستان کا عزم برقرار رہے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے پیر کو دارالحکومت ریاض میں خطرے کی صورت حال ختم ہونے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان شہر میں ہنگامی الرٹ جاری ہونے کے چند منٹ بعد کیا گیا۔

حوثیوں نے اتوار کے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ روئٹرز کے مطابق گروپ نے حالیہ عرصے میں سعودی عرب کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور تیل کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے حوثیوں سے سعودی عرب پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاض کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
سوموار, نومبر 9, 2026 - 19:30
Main image: 

<p>16 اپریل 2023 کو ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں آرامکو ٹاور کا منظر (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
پاکستان کی ریاض پر حوثیوں کے حملے کی کوشش کی مذمت
Read Entire Article
Chatroom